رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

سیوی کے گاؤں تلی میں 10 ملین روپے کے ہیٹ اسٹروک سینٹر کے منصوبے کا افتتاح

سیوی کے گاؤں تلی میں 10 ملین روپے کے ہیٹ اسٹروک سینٹر کے منصوبے کا افتتاح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان اور ڈپٹی کمشنر سیوی نے BSDI فیز تھری کے تحت گاؤں تلی میں 10 ملین روپے کی لاگت سے ہیٹ اسٹروک سینٹر کے منصوبے کے کام کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی و بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون سمیت ضلعی افسران، معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

محکمہ CW&PPH کے انجینئر نے بریفنگ میں بتایا کہ سول ورک کے ساتھ سولرائزیشن، لیتھیم بیٹریز، اوور ہیڈ ٹینک، پنکھے، الیکٹرک موٹر اور ایئر کنڈیشنرز سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سینٹر کی تکمیل سے تلی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران بروقت طبی سہولیات میسر ہوں گی اور مقامی آبادی کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ علاقہ مکینوں نے منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کی اہم ضرورت قرار دیا اور حکومت و ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی اور کمانڈنٹ سیوی سکاؤٹس کرنل منیر سلطان آر ایچ سی تلی میں قائم فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی اور کمانڈنٹ سیوی سکاؤٹس کرنل منیر سلطان آر ایچ سی تلی میں قائم فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی اور کمانڈنٹ سیوی سکاؤٹس کرنل منیر سلطان سولرائزیشن و دیگر سامان کا معائنہ کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی اور کمانڈنٹ سیوی سکاؤٹس کرنل منیر سلطان سولرائزیشن و دیگر سامان کا معائنہ کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار