رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہ

کوئٹہ: سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان سید ظفر علی بخاری نے کوئٹہ کے نجی بی اے مال میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے قائم کردہ اسٹال کا دورہ کیا اور وہاں جاری عوامی آگاہی اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد ایوب ہزارہ، ڈائریکٹر ایکسائز نصیر اللہ مندوخیل اور محکمہ کے دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بریفنگ اور ہدایات

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے سیکرٹری ایکسائز کو اسٹال کے اغراض و مقاصد، محکمہ کی خدمات، جاری اقدامات اور عوامی آگاہی مہم کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری نے عوامی آگاہی کے لیے محکمہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آگاہی مہم کو موثر اور مسلسل انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق اپنے حقوق، ذمہ داریوں اور قانونی تقاضوں کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، کاغذات کی تکمیل، گاڑیوں کی قانونی حیثیت اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات کے مضر اثرات اور ان کی روک تھام کے حوالے سے بھی عوام میں شعور اجاگر کیا جائے تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے۔

سیکرٹری ایکسائز نے اس امر پر زور دیا کہ عوامی آگاہی کے ذریعے محکمہ اور شہریوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جائے، شہریوں کو سرکاری خدمات سے متعلق درست معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں اپنے قانونی حقوق و فرائض سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ کے متعلقہ حکام کو آگاہی سرگرمیوں کے تسلسل اور موثریت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

موضوعات:
اشتہار