شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی زیر صدارت SNIDs پولیو مہم کی تیاریوں پر اجلاس

شیرانی: SNIDs مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس شیرانی میں ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی صدارت میں ہوا، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیف الدین بگٹی شریک صدر تھے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC) کی کور ٹیم، پارٹنر اداروں اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو مہم کے انتظامی و عملی امور پر بریفنگ دی گئی اور یونین کونسل سطح کے عملے کی تربیت، ٹیموں کی استعداد کار اور بہتر رابطہ کاری پر زور دیا گیا، جبکہ ممکنہ آپریشنل مسائل کے بروقت حل اور تمام علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کوریج کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے مشترکہ ذمہ داری اور عزم سے کام کریں، انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











