رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا بازار کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے اور خوبصورتی کی ہدایت

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا بازار کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے اور خوبصورتی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے ریونیو افسران کے ہمراہ صحبت پور بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی، ناجائز تجاوزات اور عوامی آمدورفت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تاجر یونین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات نہ ہوں اور بازار میں نظم و ضبط قائم ہو۔ انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت بازار کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا، جن میں داخلی و خارجی راستے، دکانوں کے سامنے کے حصے، صفائی اور پیدل چلنے والوں کی سہولیات شامل تھیں۔

فریدہ ترین نے کہا کہ صحبت پور بازار شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے، اس لیے اس کی خوبصورتی اور بہتر انتظام شہریوں اور تاجروں دونوں کے لیے اہم ہے، اور ترقیاتی اقدامات میں تاجروں اور شہریوں کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی، جنہوں نے بازار کی بہتری کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے افسران کو تجاویز کو عملی شکل دینے کے لیے جامع سفارشات مرتب کرکے متعلقہ حکام کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار