قلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگو

قلعہ سیف اللہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔
میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششیں قابل تحسین ہیں۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔











