رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: گلستان میں انسدادِ بھنگ مہم، مزید 195 ایکڑ اراضی بھنگ سے پاک

قلعہ عبداللہ: گلستان میں انسدادِ بھنگ مہم، مزید 195 ایکڑ اراضی بھنگ سے پاک
فائل فوٹو: گلستان میں بھنگ کی فصل کے خاتمے کی کارروائی — تصویر: بشکریہ quettavoice.com

قلعہ عبداللہ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں انسدادِ بھنگ مہم 2026 کے تحت بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کارروائی کے دوران مزید 195 ایکڑ اراضی کو بھنگ کی کاشت سے پاک کر دیا گیا، جس کے بعد مہم کے آغاز سے اب تک بھنگ کی کاشت ختم کی گئی اراضی کا مجموعی رقبہ 1,141 ایکڑ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمے کے افسران کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر کو تحصیل گلستان کے علاقوں قدیل سیگئی اور عبدالرحمان زئی میں ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر گلستان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف، ایف سی کے کیپٹن شاویز (77 ونگ)، ڈی ایس پی گلستان، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

مشترکہ ٹیموں میں پولیس، ایف سی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار شامل تھے۔ ان میں 92 ایکڑ اراضی پر دستی طریقے سے، 62 ایکڑ پر ٹریکٹر کے ذریعے اور 24 ایکڑ پر ویڈ کٹرز کی مدد سے بھنگ کو تلف کیا گیا، جبکہ 17 ایکڑ رقبے پر پانی کی قلت کے باعث بھنگ کی کاشت ختم کی گئی۔

حکام کے مطابق انسدادِ بھنگ مہم 2026 کا سلسلہ بھنگ کی کاشت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، جس کا مقصد علاقے میں منشیات کی کاشت کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ ادارہ جاتی اقدامات کو مؤثر بنانا ہے۔

اشتہار