رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی میں صفائی مہم تیز: صدر بازار، باغی بازار اور کاکڑی مسجد روڈ پر نالیوں کی صفائی

لورالائی میں صفائی مہم تیز: صدر بازار، باغی بازار اور کاکڑی مسجد روڈ پر نالیوں کی صفائی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد طاہر ناصر اور چیف آفیسر محب اللہ بلوچ کی ہدایات پر شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سپروائزر باران زون کی نگرانی میں صدر بازار، باغی بازار اور کاکڑی مسجد روڈ سمیت مختلف شاہراہوں اور تجارتی علاقوں میں نالیوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

صفائی عملے نے نالیوں میں جمع کچرا، مٹی اور دیگر رکاوٹیں نکال کر نکاسی آب کا نظام بحال کیا، تاکہ پانی کی روانی بہتر ہو اور بارش یا دیگر مواقع پر گندا پانی سڑکوں اور بازاروں میں جمع نہ ہو۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر نے کہا کہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیح ہے اور مختلف علاقوں میں مرحلہ وار صفائی مہم جاری رہے گی۔

انہوں نے شہریوں، دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور کچرا نالیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر تلف کریں۔ حکام کے مطابق صاف ستھرا شہر ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار