رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

مرک 1122 کے بیڑے میں 9 نئی ایمبولینسز شامل، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایمرجنسی رسپانس سوفٹویئر کا افتتاح کیا

مرک 1122 کے بیڑے میں 9 نئی ایمبولینسز شامل، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایمرجنسی رسپانس سوفٹویئر کا افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حادثات کے فوری رسپانس اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی ایمبولینس سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ہائی ویز سمیت مختلف مقامات پر حادثات کی صورت میں حکومت بلوچستان کے قائم کردہ مرک 1122 مراکز پر متاثرین کو فوری طبی امداد دینے کے بعد ضرورت کے مطابق ٹراما سینٹرز اور دیگر صحت کی سہولیات میں منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایم ای آر سی 1122 ہیڈ آفس میں 9 نئی ایمبولینسز کی فراہمی کی تقریب رونمائی اور ایمرجنسی رسپانس سوفٹویئر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

ڈی جی ایم ای آر سی 1122 ذوالفقار جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ایمبولینسز اور ڈیجیٹل رسپانس سوفٹویئر کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم مزید بہتر ہوگا اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد امین مندوخیل نے کہا کہ محکمہ صحت ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنانے اور صوبے کے دور دراز علاقوں تک بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے بیڑے میں شامل 9 نئی ایمبولینسز ایڈوانس لائف سپورٹ کی سہولت سے لیس ہیں، جن سے سروس کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد اور محفوظ منتقلی کی سہولت میسر آئے گی۔ مرک 1122 کے تمام ریسکیورز 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور فوری رسپانس کے باعث متعدد قیمتی جانیں بچائی گئی ہیں۔

تمام ایمبولینسز 1122 کے کنٹرول اینڈ کمانڈ میں

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان کی تمام ایمبولینسز کو 1122 کے کنٹرول اینڈ کمانڈ میں لایا جا رہا ہے تاکہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی ایمبولینس سروس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔

مرک 1122 کے ایمرجنسی رسپانس سوفٹویئر کے ذریعے بلوچستان بھر میں ایمبولینسز کی مؤثر ٹریکنگ ممکن ہوگی۔ اس نظام کے تحت کسی بھی ضلع میں موجود ایمبولینس کی موجودہ پوزیشن، دستیابی اور نقل و حرکت کی بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریب ترین ایمبولینس کو منظم انداز میں جائے حادثہ پر روانہ کیا جا سکے گا۔

وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کی وسیع و عریض جغرافیائی حدود میں عوام کو بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن واحد مؤثر راستہ ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور ایمبولینسز کی مؤثر مانیٹرنگ، بہتر انتظام اور فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے ریسکیو ٹیم، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، متعلقہ افسران اور فیلڈ میں دن رات خدمات انجام دینے والے مرک 1122 اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان میں ایک ماڈل ایمرجنسی سروس بن چکی ہے۔ حکومت بلوچستان کے تعاون سے ان سروسز کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت طبی امداد، ابتدائی طبی سہولت اور مناسب صحت مرکز تک منتقلی کی سہولت میسر ہو۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ہیڈ آفس مرک کے دورے کے موقع پر کنٹرول روم کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ڈی جی MERC 1122 ذوالفقار جتوئی بھی موجود ہیں
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ہیڈ آفس مرک کے دورے کے موقع پر کنٹرول روم کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ڈی جی MERC 1122 ذوالفقار جتوئی بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار