موسیٰ خیل: محکمہ زراعت کے افسران کا یونین کونسل سرہ خواہ میں لہسن اور سبزیوں کے کھیتوں کا دورہ

موسیٰ خیل: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن خدائے نور نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ یونین کونسل سرہ خواہ کے مختلف کھیتوں کا دورہ کیا اور زیر کاشت لہسن کی فصل اور دیگر سبزیوں کی نمو اور صحت کا جائزہ لیا۔
مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں نے فصلوں کی بیماریوں، کیڑے مار ادویات کی بروقت دستیابی اور جدید زرعی تکنیکوں کے بارے میں معلومات کی کمی جیسے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر افسران نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ محکمہ زراعت پیداوار بڑھانے اور فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ہر ممکن فنی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
حکام نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور فصلوں کی حفاظت، متوازن کھادوں کے استعمال اور جدید زرعی تدابیر پر موقع پر رہنمائی کریں۔ افسران نے کہا کہ لہسن اور سبزیوں کی پیداوار بڑھا کر مقامی کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











