موسیٰ خیل: پولیس چھاپے میں مفرور اشتہاری ملزم لال جان گرفتار
موسیٰ خیل: ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایات پر پولیس کی مفرور ملزمان و اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او محمد خان پولیس تھانہ صدر موسیٰ خیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمہ FIR No. 12/2022 بجرم 427، 337-H(ii)، 379، 506(ii)، 147، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب اشتہاری ملزم لال جان ولد مالک، قوم مغدوزئی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی موسیٰ خیل نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اشتہار











