رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: 2 نومبر سے انسدادِ پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت تیاریوں کا جائزہ

موسیٰ خیل: 2 نومبر سے انسدادِ پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت تیاریوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں 02 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جہانزیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی سید امان شاہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے نے مہم کے مائیکرو پلان اور سکیورٹی روٹ پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے جس میں کسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اور مقصد موسیٰ خیل کے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو قطرے پلانا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام یو سی ایم اوز انکاری والدین کو راغب کرنے کے لیے علماء کرام اور علاقائی معتبرین کا تعاون حاصل کریں، فیلڈ ٹیموں کو سکیورٹی و لاجسٹکس کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور افسران خود فیلڈ میں رہ کر مہم کی نگرانی کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے معذوری سے پاک مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار