رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر یونیورسٹی اور ڈگری کالجز کا دورہ، یونیورسٹی کی بس کے لیے کوشش کی یقین دہانی

مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر یونیورسٹی اور ڈگری کالجز کا دورہ، یونیورسٹی کی بس کے لیے کوشش کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر یونیورسٹی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ و طالبات کی حاضری، تدریسی امور اور اداروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔

گوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر عبدالرزاق صابر، پروفیسر منظور اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی صورتحال اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے لیے بس سمیت دیگر ضروریات سے آگاہ کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ ان ضروریات کے حل کے لیے گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کر کے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے بوائز و گرلز ڈگری کالجز کا دورہ کیا اور کلاس رومز میں طلبہ و طالبات کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور اسٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔ بوائز کالج میں طلبہ کی بہتر حاضری کو سراہتے ہوئے انہوں نے غیر حاضر طلبہ کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے پر زور دیا، جبکہ گرلز کالج میں تعلیمی کارکردگی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی سے رابطہ کر کے گرلز ڈگری کالج کی کارکردگی اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی جانب سے پہلی مرتبہ شائع کیے گئے میگزین کی کاپی بھی انہیں پیش کی گئی۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ گوادر میں معیاری تعلیم، طلبہ و طالبات کی باقاعدہ حاضری اور تعلیمی اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔

گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر سے تدریسی و انتظامی امور پر ملاقات
گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر سے تدریسی و انتظامی امور پر ملاقات
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کمپیوٹر لیب کا معائنہ کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کمپیوٹر لیب کا معائنہ کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار