رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں ویٹنگ ہال اور پارکنگ شیڈ کے منصوبوں کا افتتاح

میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں ویٹنگ ہال اور پارکنگ شیڈ کے منصوبوں کا افتتاح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) 2026-27 کے تحت میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان اور ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ایس ڈی او اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد حنیف نے بریفنگ میں بتایا کہ یونیورسٹی میں ویٹنگ ہال کی تعمیر پر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی، جس میں 20 کلوواٹ سولر سسٹم اور 6 ایئر کنڈیشنرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

دوسرے منصوبے کے تحت پارکنگ شیڈ اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کی جائے گی جس پر 1 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اور پارکنگ شیڈ میں تقریباً 50 گاڑیوں کی گنجائش ہوگی۔ ایس ڈی او کے مطابق دونوں منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان کی تکمیل سے طلبہ و طالبات کو انتظار اور پارکنگ کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر سیوی نے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار