رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس

نصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: اُستا محمد میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں آگاہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور وظائف سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ اجلاس ہوا، جس کا مقصد ان کی کامیابیوں کو سراہنا، حوصلہ افزائی کرنا اور اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب مواقع، وظائف اور مالی معاونت سے آگاہ کرنا تھا۔

اجلاس میں طلبہ ذاکر حسین، اسد خان، محمد یاسین بلوچ، محمد عزیر اور عمر خان جبکہ طالبات رونق فاطمہ، بختاور، رمشا طالب عالیہ اور زینب اسد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے سرپرستوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد ماریا شمعون، پرنسپل بوائز کالج عبیداللہ زہری اور پرنسپل گرلز کالج نگہت جان بھی موجود تھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنا ان کی محنت، لگن، مستقل مزاجی اور تعلیمی قابلیت کا ثبوت ہے۔ ہونہار طلبہ ملک و صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بھرپور محنت جاری رکھیں اور اپنی دلچسپی، قابلیت اور اہلیت کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو منزل کے تعین میں محدود سوچ کے بجائے وسیع تر تعلیمی مواقع کو مدنظر رکھنا چاہیے اور ملک کے نامور کالجوں اور جامعات میں تعلیم کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ

ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت اہل طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں فراہم کی جانے والی مالی معاونت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے مستحق اور اہل طلبہ کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق وظائف اور مالی معاونت کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے طلبہ اور سرپرستوں کو ہدایت کی کہ وظائف کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں سے بروقت معلومات حاصل کریں اور داخلوں و درخواستوں کے لیے مقررہ شرائط پوری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی وسائل کی کمی کسی بھی باصلاحیت طالب علم کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ والدین کو بھی چاہیے کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی تعلیمی ضروریات پر توجہ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا معاشرے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اجلاس کے اختتام پر امید ظاہر کی گئی کہ طلبہ اپنی محنت برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

استامحمد۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات والدین کے ساتھ آگاہی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
استامحمد۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات والدین کے ساتھ آگاہی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار