رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

نصیر آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی تعاون پر خیرسگالی پینا فلیکس آویزاں

نصیر آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی تعاون پر خیرسگالی پینا فلیکس آویزاں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیر آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حالیہ دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے تناظر میں ضلع نصیر آباد میں خیرسگالی، یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراہوں، سرکاری عمارتوں اور نمایاں عوامی مقامات پر بامقصد پینا فلیکس نصب کیے گئے ہیں۔

ان پینا فلیکس پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم دلکش انداز میں پیش کیے گئے ہیں، اور ساتھ ہی باہمی دوستی، اخوت، اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے پیغامات نمایاں طور پر درج ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تینوں برادر اسلامی ممالک کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنا اور عوامی سطح پر محبت، اعتماد اور بھائی چارے کے جذبات کو مزید تقویت دینا ہے۔

کمشنر صلاح الدین نورزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ گہرے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ رشتوں پر استوار ہیں۔ ان تعلقات کی بنیاد عوامی سطح پر موجود خلوص، اعتماد اور باہمی احترام پر ہے جو ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دفاعی تعاون اور اشتراک تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے، جو نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے بلکہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے بھی ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ اپنے مخلص، قابلِ اعتماد اور قریبی دوست سمجھتے ہیں، اور باہمی تعاون، مشترکہ اقدامات اور مسلسل روابط کے ذریعے یہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم، فعال اور پائیدار ہوں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار