رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

نصیر آباد: پٹ فیڈر کینال میں 6444 کیوسک پانی کی فراہمی، نہری نظام میں صورتحال بتدریج بہتر

نصیر آباد: پٹ فیڈر کینال میں 6444 کیوسک پانی کی فراہمی، نہری نظام میں صورتحال بتدریج بہتر
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیر آباد: سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیر آباد ڈویژن مدثر ظفر کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نہری نظام میں صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور گڈو بیراج اور سکھر بیراج سے پٹ فیڈر کینال، کیرتھر کینال اور اوچ کینال سمیت دیگر نہروں میں پانی کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں کو منصفانہ طریقے سے زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ چیف انجینیئر کینالز قربان علی جتوئی خود نہری نظام کی نگرانی کر رہے ہیں اور مختلف کینالوں کے اچانک دورے کر کے پانی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

مدثر ظفر کھوسہ نے بتایا کہ ارسا قوانین کے مطابق پٹ فیڈر کینال کا حصہ 6700 کیوسک ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور آر ڈی 109 کے مقام پر 6444 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کیرتھر کینال کو 2400 کیوسک کے بجائے 1478 کیوسک پانی مل رہا ہے، جبکہ مانجھوٹی اور اوچ کینال میں بھی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے انجینیئرز کی اولین ذمہ داری نہری نظام کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہے اور اس مقصد کے لیے کڑی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار