وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چچا اور ماموں کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر انوارالحق کاکڑ، آغا شکیل احمد درانی اور دیگر کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن ایوانِ بالا میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چچا میر عبداللہ جان بزنجو اور ماموں میر اللہ داد بزنجو کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











