رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیت، بچوں کی تعلیم کے اخراجات کا اعلان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز شہید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے گھر گئے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بچوں سمیت دیگر لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

بچوں کی کفالت اور تعلیم کے اخراجات حکومت اٹھائے گی

شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اور تاریخ میں انہیں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ شہید عبدالحکیم کاکڑ کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی تاکہ ان کی تعلیم اور بہتر مستقبل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان کے امن، ترقی اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن دشمن عناصر کو قانون کے مطابق ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی عیادت

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقامی اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور زیرِ علاج طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی خیریت دریافت کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی خیریت دریافت کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے صاحبزادے کے ہاتھ پر بوسہ دے رہے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے صاحبزادے کے ہاتھ پر بوسہ دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار