پسنی میں گداگری کے خلاف سوشل ویلفیئر اور پولیس کی کارروائی، ملوث افراد کے خلاف قانونی اقدامات

پسنی: ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مکران ڈویژن عیسیٰ خان کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے تحصیل پسنی میں گداگری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور گداگری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران عوامی مقامات، بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر گداگری کی روک تھام کے لیے نگرانی کی گئی اور متعلقہ افراد کو گداگری سے اجتناب اور قانون کی پابندی کی ہدایت کی گئی۔
سوشل ویلفیئر حکام کے مطابق گداگری کی حوصلہ شکنی، عوامی مقامات پر شہریوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی اور مستحق افراد کو فلاحی و سماجی معاونت سے منسلک کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











