رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

پی ڈی ایم اے بلوچستان: ہنگامی حالات میں صنفی بنیاد پر تشدد سے تحفظ کے بلوچستان فریم ورک کا اجراء

پی ڈی ایم اے بلوچستان: ہنگامی حالات میں صنفی بنیاد پر تشدد سے تحفظ کے بلوچستان فریم ورک کا اجراء
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے زیرِ اہتمام ہنگامی حالات میں صنفی بنیاد پر تشدد (Gender-Based Violence in Emergencies) کے حوالے سے بلوچستان فریم ورک کے اجراء کی تقریب کانفرنس ہال پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان نوید احمد شیخ نے کی، جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں، اقوامِ متحدہ کے ادارے UNFPA، آسٹریلین ایڈ اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندگان اور ماہرین نے شرکت کی۔

تقریب کا بنیادی مقصد قدرتی آفات، ہنگامی صورتحال اور دیگر بحرانی حالات کے دوران خواتین اور لڑکیوں سمیت متاثرہ افراد کو صنفی بنیاد پر تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر نظام اور مربوط حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔

«From Preparedness to Protection — Together for a Safer, More Resilient Balochistan» کے عنوان سے تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ آبادی کے تحفظ، بالخصوص خواتین اور کمزور طبقات کے حقوق اور سلامتی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ آفات اور ہنگامی حالات میں خواتین اور دیگر کمزور طبقات کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے پیشگی تیاری، بروقت تحفظ، اداروں کے درمیان رابطے اور مؤثر امدادی نظام ناگزیر ہیں۔ تقریب میں بلوچستان کے لیے GBViE فریم ورک کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے اس کے مؤثر نفاذ پر زور دیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار