رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

چمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی صورتحال کا جائزہ

چمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی صورتحال کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران اور محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع چمن میں مجموعی تعلیمی صورتحال، سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی، تدریسی سرگرمیوں اور محکمہ تعلیم کو درپیش مختلف مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو مؤثر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، لہٰذا ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری، سرکاری تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی اور تدریسی سرگرمیوں کو فعال بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں حاضری، تدریسی معیار اور انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید واضح کیا کہ ضلع چمن میں تعلیمی شعبے کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران باہمی رابطے، مؤثر حکمتِ عملی اور عملی اقدامات کے ذریعے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کو اجلاس کے دوران ضلع میں تعلیمی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کو اجلاس کے دوران ضلع میں تعلیمی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار