رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کو سیکرٹریز کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ، ڈیجیٹائزیشن پر زور

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کو سیکرٹریز کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ، ڈیجیٹائزیشن پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹریز نے مختلف محکموں کی گزشتہ دو برس کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اصلاحات، اہداف کے حصول اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں سی ایم آئی ٹی، پراسیکیوشن، بین المذاہب ہم آہنگی، ویمن ڈیولپمنٹ اور آئی پی سی کے سیکرٹریز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی، جاری اقدامات، درپیش چیلنجز اور آئندہ ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی، اور محکموں میں نافذ اصلاحات، سروس ڈلیوری میں بہتری، انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولت کے فروغ سے متعلق پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محکمے اپنی کارکردگی میں شفافیت، رفتار اور جوابدہی یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سرکاری امور میں سہولت، تیزی اور شفافیت لائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر آن لائن سسٹمز، ڈیجیٹل ریکارڈ، ای گورننس اور مربوط مانیٹرنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت ادارہ جاتی اصلاحات، بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اور محکمے اپنی کارکردگی مزید بہتر بناتے ہوئے واضح، قابل عمل اور نتیجہ خیز روڈ میپ کے مطابق کام کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار