رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کا گرلز ڈگری کالج کا اچانک دورہ، حاضری اور تدریسی عمل کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کا گرلز ڈگری کالج کا اچانک دورہ، حاضری اور تدریسی عمل کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طالبات اور اساتذہ کی حاضری چیک کی اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔

کالج کی پرنسپل نے انتظامی امور، تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طالبات سے تعلیمی سوالات کیے اور درست جواب دینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، باقاعدہ حاضری اور سازگار تعلیمی ماحول صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور کالج انتظامیہ و تدریسی عملے پر زور دیا کہ طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت، حاضری میں بہتری اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار