ڈپٹی کمشنر دکی کا BSDI کے تحت مکمل واٹر سپلائی اسکیم فیض آباد جنگل کا معائنہ

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی واٹر سپلائی اسکیم فیض آباد جنگل کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر متعلقہ محکمے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسکیم کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی معیار، پانی کی دستیابی و فراہمی، تنصیب شدہ سہولیات اور مقامی آبادی کو ملنے والی سہولت کا معائنہ کیا اور منصوبے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔
انہوں نے کہا کہ BSDI کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کا بنیادی مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیارِ زندگی میں بہتری اور عوامی مسائل کا مؤثر ازالہ ہے۔ صاف پینے کا پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے اسکیموں کی تکمیل کے ساتھ ان کی پائیداری، نگرانی اور بروقت دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسکیم کی باقاعدہ نگرانی، دیکھ بھال اور فعال آپریشن یقینی بنایا جائے تاکہ فیض آباد جنگل کی آبادی کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی مستقل میسر رہے، اور ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











