رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، طبی سہولیات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کے شعبے کی کارکردگی، سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت (BHUs)، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) اور پی پی ایچ آئی کے زیرِ انتظام مراکز میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کاکڑ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر ضیاء الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے ہدایت کی کہ تمام صحت مراکز میں معیاری طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، صفائی کے مؤثر انتظامات اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار