رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے آل اقراء پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے آل اقراء پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے آل اقراء پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن ضلع چمن کے صدر ضیاء اللہ خان عابد کی قیادت میں ضلعی کابینہ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تعلیمی ترقی کے فروغ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون مزید مؤثر بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے زور دیا کہ ضلع چمن میں منعقد ہونے والے تعلیمی فیسٹیولز، سرکاری تقریبات اور دیگر اہم سرگرمیوں میں نجی تعلیمی اداروں کو بھی اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے نمائندگی اور بھرپور شرکت کے مواقع دیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کی مشترکہ کاوشیں مؤثر ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کے مؤقف کو سراہتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی، طلبہ کی صلاحیتوں کے نکھار اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور اشتراک ناگزیر ہے۔ ضلعی انتظامیہ چمن تعلیم کے فروغ، اداروں کے مابین تعاون اور طلبہ کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار