رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

کرن بلوچ کی اسلام آباد میں این سی ایس ڈبلیو کے 80ویں بورڈ اجلاس میں شرکت، خواتین کے حقوق پر زور

کرن بلوچ کی اسلام آباد میں این سی ایس ڈبلیو کے 80ویں بورڈ اجلاس میں شرکت، خواتین کے حقوق پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اسلام آباد: چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن محترمہ کرن بلوچ نے 15 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 80ویں بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ کرن بلوچ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ، صنفی مساوات کا فروغ اور خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ایک منصفانہ اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لیے قومی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی مؤثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر مربوط اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن خواتین کو درپیش مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر خواتین کے حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان تجربات اور تجاویز کا تبادلہ پالیسی سازی کو مؤثر بنانے اور خواتین کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار