کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کا تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور میونسپل کارپوریشن کا دورہ

تربت: کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی کے ہمراہ گورنمنٹ ماڈل اسکول تربت کی چاردیواری سے متصل تربت ماڈل سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کی جانے والی دکانوں کی سائٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر، تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر بہرام گچکی، پروجیکٹ انجینئر قاسم گچکی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کمشنر نے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا، حکام سے تفصیلات دریافت کیں، تعمیراتی کام کا موقع پر معائنہ کیا اور پیش رفت اور تعمیراتی معیار کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں کمشنر نے میونسپل کارپوریشن تربت کے دفاتر کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادارہ جاتی امور، جاری سرگرمیوں اور کارکردگی پر بریفنگ لی۔ انہوں نے شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں اور شہری خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











