رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

کوئٹہ: سیکرٹری آبپاشی کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ: سیکرٹری حکومتِ بلوچستان، محکمہ آبپاشی محمد سہیل الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، انتظامی امور، تکنیکی معاملات اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں چیف انجینئر کوئٹہ زون، ایڈیشنل سیکرٹری، مختلف اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹیو سیکرٹری (ٹیکنیکل) اور سیکشن آفیسر (B&A)، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، کام کی رفتار، درپیش انتظامی و تکنیکی رکاوٹوں اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ہدایات اور معیار

اس موقع پر منصوبوں میں معیارِ تعمیر، منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی اصولوں پر عمل درآمد، فنڈز کے مؤثر استعمال اور مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کی تکمیل کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔ سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد سہیل الرحمن نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، جبکہ متعلقہ افسران فیلڈ میں منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے کام کے معیار اور پیش رفت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آبپاشی کے منصوبے زرعی شعبے، پانی کے بہتر انتظام اور عوام کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ دستیاب وسائل کو مؤثر اور شفاف انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں سے متعلق تکنیکی اور انتظامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے اور ہر منصوبے کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی مقررہ اہداف کے مطابق تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اشتہار