رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کوئٹہ: سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا پبلک انفارمیشن آفیسرز کی ورکشاپ سے خطاب

کوئٹہ: سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا پبلک انفارمیشن آفیسرز کی ورکشاپ سے خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی سیکریٹری اطلاعات حکومتِ بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کا حق شفاف طرزِ حکمرانی، جوابدہی اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ سرکاری اداروں میں معلومات کی بروقت اور موثر فراہمی سے عوام کو حکومتی امور سے باخبر رکھنے اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے یہ خیالات ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے زیرِ اہتمام، بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے سیکشن 5، یعنی ازخود معلومات کی تشہیر (Proactive Disclosure)، کے موضوع پر پبلک انفارمیشن آفیسرز (PIOs) کی تربیتی ورکشاپ سے اپنے تفصیلی خطاب میں ظاہر کیے۔

سرکاری اداروں میں شفافیت

انہوں نے سرکاری محکموں میں شفافیت کے فروغ، قانونی تقاضوں پر عملدرآمد اور شہریوں کو درست، مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے پبلک انفارمیشن آفیسرز کے کردار کو اہم قرار دیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین جسٹس (ر) ضیاءپرویز نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور معلومات تک رسائی کے حق کو اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی شفافیت کے لیے اہم قرار دیا۔ بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر عبدالشکور خان نے بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے اہم پہلوؤں، بالخصوص سیکشن 5 کے تحت ازخود معلومات کی تشہیر کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ازخود معلومات کی تشہیر سے مراد ضروری سرکاری معلومات کو پیشگی عوام کے لیے دستیاب بنانا ہے تاکہ شہریوں کو ہر معلومات کے حصول کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہ پڑے اور سرکاری معاملات میں شفافیت کو فروغ حاصل ہو۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی نے قانون پر موثر عملدرآمد، متعلقہ افسران کی استعدادِ کار میں اضافے اور سرکاری اداروں میں شفافیت کے اصولوں کو عملی طور پر اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آر ٹی آئی ماہر، سابق رکن بلوچستان نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (NCHR) اور سابق ڈائریکٹر جنرل وزارتِ انسانی حقوق اسلام آباد، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب نے پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں معلومات تک رسائی کے قانونی نظام، اس کی اہمیت اور عملی اطلاق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے پبلک انفارمیشن آفیسرز کی ذمہ داریوں اور شہریوں کی معلومات تک رسائی کے حق کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

ورکشاپ کا مقصد اور اختتام

ورکشاپ کا مقصد پبلک انفارمیشن آفیسرز کو بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے تقاضوں، خصوصاً سیکشن 5 کے تحت ازخود معلومات کی تشہیر، کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور سرکاری محکموں میں معلومات کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانا تھا۔

مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ قانون پر موثر عملدرآمد، معلومات کی بروقت فراہمی اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

چیرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان جسٹس (ر) ضیاء پرویز، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، انفارمیشن کمشنر بلوچستان عبدالشکور خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی و دیگر بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے تحت پبلک انفارمیشن افیسرز کی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔

چیرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان جسٹس (ر) ضیاء پرویز، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب اور انفارمیشن کمشنر بلوچستان عبدالشکور خان بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے تحت پبلک انفارمیشن افیسرز کی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان جسٹس (ر) ضیاء پرویز، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب اور انفارمیشن کمشنر بلوچستان عبدالشکور خان کا بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے تحت پبلک انفارمیشن آفیسرز کی تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

موضوعات:
اشتہار