رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا اور تنخواہوں میں کٹوتی کا جائزہ

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا اور تنخواہوں میں کٹوتی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، یونیسف کوآرڈینیٹر، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز (میل/فیمیل) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کا ریشنلائزیشن ڈیٹا، غیر حاضر ملازمین کا ریکارڈ اور نئے کنٹریکٹ ملازمین کا ڈیٹا پیش کیا گیا۔ RTMM نے ضلع کے تمام اسکولوں میں حاضر اور غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا اور غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق ڈیٹا بھی پیش کیا۔

یونیسف آفیسر نے کوئٹہ کے 6 اسکولوں میں ترقیاتی کاموں کا ڈیٹا اور مختلف اسکولوں میں دی جانے والی اسکول ٹریننگ کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں اساتذہ کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی، ترقیاتی امور اور تعلیمی نظام کی مؤثر نگرانی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار