رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

کچھی: ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی، 14 ویگنوں کے چالان

کچھی: ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی، 14 ویگنوں کے چالان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) بلوچستان عبدالمجید جونجو کی خصوصی ہدایات پر ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 14 ویگنوں کے چالان کیے گئے، جبکہ 27 ویگنوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ کارروائی پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی کی مشترکہ ٹیم نے ڈی آئی جی سبی محمد پرویز عمرانی، ڈی پی او کچھی غلام مرتضیٰ بھٹو اور ڈی ایس پی سرکل شیر محمد کی نگرانی میں انجام دی۔

مسافروں کی حفاظت

حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق اوورلوڈنگ، غیر قانونی طور پر گاڑیاں چلانا، مقررہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانا اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ مسافروں کی زندگیوں کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتا ہے۔

چھت پر مسافروں کو سوار کرنے سے گاڑی کے الٹنے، اچانک بریک لگنے کی صورت میں مسافروں کے گرنے اور شدید چوٹیں لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خصوصاً کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹرز گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ مسافروں کو نہ بٹھائیں، چھتوں پر سواری کی اجازت نہ دیں، روٹ پرمٹ اور دیگر قانونی دستاویزات مکمل رکھیں اور گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائیں۔

پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی نے واضح کیا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار