رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

گوادر: جامعہ گوادر اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کراچی کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت

گوادر: جامعہ گوادر اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کراچی کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: جامعہ گوادر اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ نیشنل یونیورسٹی) کراچی کیمپس کے درمیان کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار میمن نے اپنی جامعہ جبکہ جامعہ گوادر کے چیئرپرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس حفیظ اللہ نے اپنی جامعہ کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں جامعات نصاب کی بہتری، تعلیمی پروگراموں کے معیار اور ایکریڈیٹیشن، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، اساتذہ و طلبہ کے تبادلوں، انٹرن شپ، تربیتی پروگراموں، ورکشاپس اور جدید تحقیقی سہولیات سے استفادے کے لیے باہمی تعاون کریں گی۔

معاہدے کے اہم نکات

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور میری ٹائم و پورٹ ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، علمی سرگرمیوں اور طلبہ کی پیشہ ورانہ و عملی مہارتوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

معاہدے میں بالخصوص گوادر پورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال اور تحقیقی سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جبکہ دونوں جامعات کے درمیان تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ پیش رفت کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری جامعات کو فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات کے تناظر میں عمل میں آئی۔

اس موقع پر جامعہ گوادر کے لیکچرر شعبہ مینجمنٹ سائنسز صغیر نسیم اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کی اسسٹنٹ منیجر کیریئر سروسز اینڈ انڈسٹریل لائژن زینب شیخ بھی موجود تھیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار