رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

گوادر میں جی ڈی اے کے زیرِ نگرانی بڑے پیمانے پر شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بحالی کا عمل جاری

گوادر میں جی ڈی اے کے زیرِ نگرانی بڑے پیمانے پر شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بحالی کا عمل جاری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: صوبائی حکومت بلوچستان کی ماحولیاتی بہتری، شجرکاری کے فروغ اور شہری علاقوں کو سرسبز و خوبصورت بنانے کی پالیسی کے تحت ادارہ ترقیات گوادر (جی ڈی اے) کے زیرِ نگرانی شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری، گرین بیلٹس کی بحالی اور سبزہ کاری کا عمل جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر شعبہ باغبانی کے افسر حمل دشتی کی نگرانی میں شہر کی مختلف شاہراہوں کے میڈینز، گرین بیلٹس، ساحلی مقامات، عوامی مقامات اور کھیلوں کے میدانوں میں موجود پودوں اور سبزہ زاروں کی باقاعدہ نگہداشت کی جا رہی ہے۔

ان اقدامات کا مقصد گوادر کو جدید ترقیاتی شہر کے ساتھ ساتھ صاف، سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست شہر کے طور پر فروغ دینا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار