رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

گوادر پورٹ سے ایران تجارت: گبد۔ریمدان کوریڈور اور ٹی آئی آر نظام پر چیمبر آف کامرس سے مشاورت

گوادر پورٹ سے ایران تجارت: گبد۔ریمدان کوریڈور اور ٹی آئی آر نظام پر چیمبر آف کامرس سے مشاورت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے ملاقات کی، جس میں گوادر پورٹ کے ذریعے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ، گبد۔ریمدان بارڈر کوریڈور کے استعمال اور ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دیگر تجارتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل گوادر پورٹ داؤد کلمتی بھی موجود تھے۔ وفد میں ایکسپورٹر تفتان امان اللہ جمالدینی، گوادر چیمبر کے سابق صدور جہیند ہوت اور شمس الحق کلمتی اور سابق جنرل سیکرٹری خالد سیف شامل تھے۔

گبد۔ریمدان: گوادر سے ایران کا مختصر ترین زمینی راستہ

ملاقات میں گوادر پورٹ سے گبد/ریمدان 250 بارڈر کے ذریعے تجارت، ٹرانسپورٹیشن، کسٹمز، سیکیورٹی، کنٹینرز کی نقل و حرکت اور ٹی آئی آر (TIR) نظام سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ گوادر سے ایران کے سرحدی علاقے تک مختصر ترین زمینی راستے سے بھرپور فائدہ اٹھا کر تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دی جائے اور اس کوریڈور کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔

شرکا نے گبد/ریمدان بارڈر پر پارکنگ، وزن کرنے کے کانٹے اور دیگر سرحدی سہولیات کی کمی یا ان سے جڑے مسائل کی نشاندہی بھی کی۔ بتایا گیا کہ ان مسائل اور تجارتی رکاوٹوں کو کسٹمز سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں اٹھایا جائے گا تاکہ سرحدی تجارت آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ آئندہ اجلاس 8 اکتوبر 2026ء کو کراچی میں ڈی جی ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ کسٹمز کی زیرِ صدارت ہونے والے ٹرانزٹ ٹریڈ اجلاس کا تسلسل ہوگا۔ کراچی اجلاس میں گوادر پورٹ کے ذریعے ایران سے زمینی تجارت، ٹی آئی آر نظام اور تجارتی رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ ہوا تھا کہ عملی پیش رفت کے لیے دوسرا اجلاس گوادر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں متعلقہ حکام، تاجر برادری اور کلیئرنگ ایجنٹس شریک ہوں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار