گوادر: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلبہ کا خطاب

گوادر: صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید گوادر میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز مولانا عامر صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر عبدالعزیز کے بی نے انجام دیے۔
تقریب سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر طارق محمود اور اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر طلبہ شبیر احمد، شہزاد، سیف اللہ، احمد علی اور طیب نے بھی تقاریر کیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











