رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

گورنر جعفر خان مندوخیل سے وفود کی ملاقات: کوئٹہ کے شہری مسائل اور اسٹریٹ کرائمز پر تبادلہ خیال

گورنر جعفر خان مندوخیل سے وفود کی ملاقات: کوئٹہ کے شہری مسائل اور اسٹریٹ کرائمز پر تبادلہ خیال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل کی قیادت میں مختلف وفود کے نمائندوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ جرائم، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کی مشکلات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ تیزی سے پھیلتا ہوا شہر ہے، اس لیے آبادی میں اضافے کے ساتھ انتظامی، ٹریفک، صفائی، صحت، تعلیم، پانی، نکاسی آب اور اسٹریٹ کرائمز کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ ان سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اور فعال رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا اصل معیار یہ ہے کہ عام شہری کو اپنے مسائل کے حل کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، انتظامیہ، پولیس اور عوامی نمائندوں کو باہمی تعاون سے شہریوں کو بہتر ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ کوئٹہ اور مضافات کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور سڑکوں، صحت و صفائی، نکاسی آب، بجلی، پانی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

اسٹریٹ کرائمز پر قابو کے لیے اقدامات

گورنر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس لیے پولیس اور انتظامیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔ جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے محض دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے وقتاً فوقتاً اپنے حلقوں کا دورہ کر کے عوام سے براہِ راست رابطہ کریں اور ان کے مسائل سنیں، کیونکہ یہ رابطہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ مسائل کے بروقت حل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ گورنر نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل متعلقہ محکموں کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھانے کے ساتھ ان کے پائیدار حل کے لیے فالو اپ وزٹ بھی کریں تاکہ مسائل صرف شکایات اور یقین دہانیوں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر حل ہوں۔

ملاقات میں وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر نے ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مختلف وفود کے نمائندے ملاقات کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مختلف وفود کے نمائندے ملاقات کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو، اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور ایم پی اے زرک خان مندوخیل بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو، اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور ایم پی اے زرک خان مندوخیل بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار