گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پیشکان میں سالانہ اساتذہ و والدین اجلاس، تعلیمی کارکردگی کا جائزہ

پیشکان: گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پیشکان ضلع گوادر میں سالانہ اساتذہ و والدین اجلاس پرنسپل محمد عادل بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، طلباء کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کالج کی سالانہ تعلیمی کارکردگی، طلباء کی حاضری و نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اساتذہ کی مؤثر تدریس، والدین کی مسلسل رہنمائی و نگرانی اور طلباء کی باقاعدہ حاضری، محنت اور نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کالج کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں، انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے طلباء کی تعلیمی و اخلاقی تربیت اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











