رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

یونین کونسل سربندن میں نادرا کا ون ونڈو کاؤنٹر قائم، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے افتتاح کیا

یونین کونسل سربندن میں نادرا کا ون ونڈو کاؤنٹر قائم، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز کے قریب پہنچانے کے لیے یونین کونسل سربندن میں نادرا کا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کیا۔ تقریب میں نادرا کے افسران عارف بلوچ اور سعید احمد سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

اس کاؤنٹر سے سربندن کے علاوہ گردونواح کے دیہی علاقوں کلاچ، نلینٹ، کپر، نوگڈو اور زیارت مچی سمیت دیگر علاقوں کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے، اور شہریوں کو شناختی کارڈ اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے دور دراز نادرا دفاتر کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے نادرا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی شناختی دستاویزات کی سہولت ان کے قریبی علاقوں میں فراہم کرنا عوامی خدمت کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے بالخصوص دیہی علاقوں کے عوام، خواتین اور بزرگوں کو وقت اور سفری اخراجات کی بچت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نادرا ضلع گوادر کی دیگر یونین کونسلز میں بھی اسی نوعیت کے سہولت مراکز قائم کرے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار