رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

یونیورسٹی آف گوادر کے زولوجی طلبہ کا فشریز، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور فش ہاربر کا مطالعاتی دورہ

یونیورسٹی آف گوادر کے زولوجی طلبہ کا فشریز، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور فش ہاربر کا مطالعاتی دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: یونیورسٹی آف گوادر کے شعبہ زولوجی کے زیر اہتمام طلبہ نے فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گوادر، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور گوادر فش ہاربر کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کا مقصد انہیں زولوجی کے نظریاتی علم کے عملی اطلاق، سمندری و آبی وسائل، حیاتیاتی تنوع، جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری سے روشناس کرانا تھا۔

شعبہ زولوجی کی انچارج عتیقہ بلوچ اور فیکلٹی ممبر سمیعہ کریم کی قیادت میں طلبہ نے فشریز مینجمنٹ، پائیدار ماہی گیری، بلیو اکانومی، جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کے انتظام پر عملی معلومات حاصل کیں۔ فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صغیر زمان، شاہ فہد اور عملے نے فشریز کے انتظام اور پیشہ ورانہ مواقع پر بریفنگ دی، جبکہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات میں ڈپٹی کنزرویٹر اسداللہ نے حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت بتائی۔ اس موقع پر طلبہ میں پودے بھی تقسیم کیے گئے۔

گوادر منی پورٹ/فش ہاربر میں انجینئر لیاقت بلوچ نے طلبہ کو مچھلی کی لینڈنگ، ہینڈلنگ، نیلامی اور مارکیٹنگ کے عملی مراحل سے آگاہ کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ دورہ حکومتی تعلیمی پالیسی کے تحت عملی و تجرباتی تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جس سے طلبہ میں سائنسی مشاہدے، عملی مہارت اور پیشہ ورانہ استعداد کو فروغ ملتا ہے۔ جامعہ نے متعلقہ محکموں کے تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار