رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

21 اکتوبر کو لاہور میں بلوچستان اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم، بلال خان کاکڑ کی زیرِ صدارت تیاریوں کا جائزہ

21 اکتوبر کو لاہور میں بلوچستان اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم، بلال خان کاکڑ کی زیرِ صدارت تیاریوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیرِ صدارت 21 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے بلوچستان اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او عبدالمنان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فورم کے انعقاد کے انتظامات، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی شرکت، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے اور تقریب کو مؤثر بنانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ فورم کے اغراض و مقاصد اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بلال خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کا مقصد بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنا اور صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی ترقی کا ایک اہم مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فورم صوبے کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار