رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: 1995 میں پٹواری کی سند لینے والے گل محمد مستوئی کو بالآخر تعیناتی کا آرڈر مل گیا

نصیرآباد: 1995 میں پٹواری کی سند لینے والے گل محمد مستوئی کو بالآخر تعیناتی کا آرڈر مل گیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: نصیرآباد ڈویژن میں نوے کی دہائی میں پٹواری کی سند حاصل کرنے والے امیدوار کو موجودہ حکومت کی میرٹ پالیسی کے مطابق تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا گیا۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے 1995 میں سند حاصل کرنے والے گل محمد مستوئی کو پٹواری کے عہدے پر تعیناتی کا آرڈر دیا۔

گل محمد مستوئی طویل عرصے سے تعیناتی کے منتظر تھے اور اس دوران دیہاڑی پر مزدوری کر کے اپنے خاندان کا گزر بسر کرتے رہے۔ کمشنر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور ایس ایم بی آر قمبر دشتی کی میرٹ پر مبنی پالیسی کے تحت انہیں جائے تعیناتی کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ حکومت کے وژن اور واضح پالیسی کے مطابق ان حقدار اور اہل امیدواروں کو میرٹ پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کیے جا رہے ہیں جو طویل عرصے سے ملازمت کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ گل محمد مستوئی کو آرڈر دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، میرٹ اور حقدار افراد کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی اور اہل امیدواروں کو ان کا جائز حق دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار