رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

گوادر کے تین کلسٹر ہیڈ گرلز اسکولوں کے بجٹ 2025-26 کا آڈٹ مکمل، ریکارڈ تسلی بخش قرار

گوادر کے تین کلسٹر ہیڈ گرلز اسکولوں کے بجٹ 2025-26 کا آڈٹ مکمل، ریکارڈ تسلی بخش قرار
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تعلیم کے فروغ، شفافیت اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کی پالیسی کے تحت ضلع گوادر میں کلسٹر ہیڈ اسکولز کے بجٹ سال 2025-26 کے استعمال کا تفصیلی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) زراتون بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گوادر اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند کا آڈٹ کیا، جس میں بجٹ کے استعمال، سامان کے رسیونگ سرٹیفکیٹس، بلز واؤچرز، اسٹاک رجسٹرز اور فیڈنگ اسکولز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں اسکولوں میں بجٹ کا استعمال اور ریکارڈ تسلی بخش قرار پایا۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گوادر کا ریکارڈ خصوصی طور پر منظم، شفاف اور سسٹمیٹک پایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کلسٹر ہیڈ میڈم رشیدہ اور ان کے معاون علی شاہ کی محنت کو سراہتے ہوئے سفارش کی گئی کہ دیگر کلسٹر ہیڈز بھی اس انتظامی ماڈل سے استفادہ کریں۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند کا مالی و انتظامی ریکارڈ درست پایا گیا، تاہم اسکول کی عمارت کی خستہ اور غیر محفوظ حالت کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی فوری مرمت و بحالی کی سفارش کی گئی تاکہ طالبات کو محفوظ تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایسے آڈٹس کا مقصد سرکاری فنڈز کا شفاف استعمال اور تعلیمی اداروں میں مالی نظم و نسق اور جوابدہی کو بہتر بنانا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار