رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطا کا ورکرز ویلفیئر اسکول کا دورہ، آلودگی پر حب کی 6 صنعتی فیکٹریاں سیل

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطا کا ورکرز ویلفیئر اسکول کا دورہ، آلودگی پر حب کی 6 صنعتی فیکٹریاں سیل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے انڈسٹریل زون میں واقع ورکرز ویلفیئر اسکول کا دورہ کیا، تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کر کے اسکول کے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے شکایت کی کہ صنعتی آلودگی سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

کمشنر نے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے خود فیکٹری کا دورہ کیا اور حقائق جاننے کے بعد محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران کو فوری طلب کر کے ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والی ضلع حب کی 6 صنعتی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دیا۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ایکٹ 2012 پر عملدرآمد کی ایڈوائزری پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ طارق نے ماحولیاتی ٹیم کے ہمراہ چھ صنعتی یونٹس سیل کر دیے۔

سائرہ عطا نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، ای پی اے افسران قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور فرائض میں غفلت برتنے والی انسپکشن ٹیموں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ نے بتایا کہ ای پی اے ریجنل آفس کی جانب سے 72 کیسز انوائرمنٹل ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا ای پی اے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کر رہی ہیں
حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا ای پی اے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار