رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ میں کھلی کچہری: ڈی سی منور حسین مگسی اور ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عوامی مسائل سنے

قلعہ عبداللہ میں کھلی کچہری: ڈی سی منور حسین مگسی اور ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عوامی مسائل سنے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ نگرانی ڈی سی کمپلیکس جنگل پیر علیزئی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے خصوصی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین، شہریوں، عوامی نمائندوں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

قلعہ عبداللہ: ڈی سی کمپلیکس جنگل پیر علیزئی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی عوامی مسائل سنتے ہوئے

اس موقع پر ڈی پی او قلعہ عبداللہ خلیل احمد بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر نجم الدین کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ سردار عبداللہ خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد خان، ڈی ایم پی پی ایچ آئی ضیاء الرحمن، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس جعفر خان ترین اور محمد شفیق خان، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز عبدالمنان اچکزئی اور گلستان حفیظ اللہ پیرعلیزئی، سوشل ویلفیئر آفیسر خلیل احمد، مسعود احمد اچکزئی، حبیب الرحمن، ڈپٹی فارسٹ آفیسر حکمت اللہ مجکوال، انجینئر منظور کاکڑ اور انجینئر خلیل احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔

شہریوں اور قبائلی عمائدین نے سڑکوں، صحت، تعلیم، بجلی، امن و امان، ریونیو اور بنیادی سہولیات سے متعلق شکایات، تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عوامی مسائل توجہ سے سنے اور کہا کہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور حل کے لیے عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ نہایت اہم ہے اور اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔

ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے پیش کیے گئے مسائل کا جائزہ لیا، افسران سے بریفنگ حاصل کی اور ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف، جائز شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرے گی۔ شرکاء نے براہِ راست رابطے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔

قلعہ عبداللہ: کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں
قلعہ عبداللہ: کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار