رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

دکی میں کول مائنز کی سیکیورٹی کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی حفاظتی خامیاں دور کرنے کی ہدایت

دکی میں کول مائنز کی سیکیورٹی کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی حفاظتی خامیاں دور کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ضلع دکی میں کول مائنز کمپنیوں کے مالکان، منیجرز اور مجاز نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئلہ کانوں کے حفاظتی انتظامات، موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ضروری حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مائنز انسپکٹر قادر خان مری، نائب تحصیلدار اکرام اللہ خان ترین اور مختلف کول مائنز کمپنیوں کے مالکان، منیجرز و نمائندگان نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں، عملے اور تنصیبات کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، لہٰذا تمام کول مائنز انتظامیہ اپنی کانوں کے سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لے کر موجودہ تقاضوں کے مطابق مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔

گارڈز، روشنی اور سی سی ٹی وی

اجلاس میں سیکیورٹی گارڈز و چوکیداروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، رات کے اوقات میں سیکیورٹی و روشنی، کانوں کی حدود، مشینری اور حساس تنصیبات کے تحفظ اور CCTV کیمروں کی دستیابی و فعالیت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ کان مالکان اور منیجرز کو حفاظتی خامیاں فوری دور کرنے، غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھنے اور مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں ہنگامی صورتحال میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی اور ہنگامی رابطہ نمبرز اور ذمہ دار افراد کی معلومات ہر وقت اپ ڈیٹ رکھنے پر زور دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ حفاظتی اقدامات محض رسمی کارروائی تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان پر عملی اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ مائنز، پولیس اور کول مائنز انتظامیہ کے باہمی تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی اور بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار