رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

جامعہ تربت میں عالمی یوم اساتذہ کی تقریب، وائس چانسلر کا اساتذہ کو ترقی کے بروقت مواقع دینے کا عزم

جامعہ تربت میں عالمی یوم اساتذہ کی تقریب، وائس چانسلر کا اساتذہ کو ترقی کے بروقت مواقع دینے کا عزم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ نے جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے تعاون سے عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے یونیورسٹی میں پروقار تقریب منعقد کی، جس میں فیکلٹی ممبران، ہیلپنگ ہینڈز کے نمائندوں اور علاقائی اسکولوں و کالجوں کے سربراہان اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین شعبہ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر غلام جان، چیئرپرسن شعبہ تعلیم محترمہ رقیہ میروانی، ہیلپنگ ہینڈز کے نمائندے غلام اعظم دشتی اور دیگر مقررین نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلبہ میں تخلیقی و علمی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور ان کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کی محنت کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ وہ پورے معاشرے کی اخلاقی و فکری اصلاح میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ طلبہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے۔ "بحیثیت استاد میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اساتذہ کو کیریئر میں پیش رفت اور ترقی کے بروقت مواقع فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔" انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور انتظامی عملے کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا اور خالی آسامیاں پُر کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر نے کہا کہ انتظامیہ سینئر فیکلٹی اور آئینی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جو جامعہ تربت کی پائیدار ترقی اور پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان (2026-2030) کے اہداف کے لیے ناگزیر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ میں یادگاری شیلڈز، تحائف اور شجرکاری کی ترغیب کے لیے پودے تقسیم کیے گئے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار