رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی سینیٹری انسپکٹر حبیب اللہ کو تعریفی سند اور نقد انعام

تربت: کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے میونسپل کارپوریشن تربت کے سینیٹری انسپکٹر حبیب اللہ کی شہری بہتری، صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی سند جاری کرتے ہوئے نقد انعام سے نوازا ہے۔

جاری کردہ تعریفی سند کے مطابق سینیٹری انسپکٹر حبیب اللہ نے تربت سٹی پراجیکٹ کے تحت سینما چوک پر پرانی دکانوں کے ڈھانچوں کو ہٹانے، مبارک قاضی چوک پر شجرکاری کے فروغ، پودوں کی باقاعدہ آبیاری اور شہر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات میں اہم کردار ادا کیا۔

کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے حبیب اللہ کی محنت، پیشہ ورانہ ذمہ داری، فرض شناسی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری ماحول کی بہتری، صفائی ستھرائی اور سرسبز و شاداب شہر کے قیام کے لیے عملی اقدامات قابلِ قدر ہیں۔

کمشنر مکران نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹری انسپکٹر حبیب اللہ آئندہ بھی اسی لگن، محنت اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت اور شہری ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اشتہار