رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

گوادر: سماجی تنظیموں اور ماہی گیر اتحادوں کو سات دن میں رجسٹریشن کی ہدایت

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم ضلع گوادر نے مختلف سماجی تنظیموں، ماہی گیر اتحادوں اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کو متعلقہ قوانین کے تحت رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ضلع گوادر میں کام کرنے والی بعض تنظیموں کی قانونی رجسٹریشن کے حوالے سے دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔ متعلقہ تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجاز حکام اور متعلقہ قوانین کے تحت رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکے مراسلے کے اجرا سے سات روز کے اندر رجسٹریشن کا ثبوت دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میں جمع کرائیں۔

مراسلہ جن تنظیموں کو ارسال کیا گیا ہے ان میں زیر ماہی گیر اتحاد، باٹیل ماہی گیر اتحاد، کاروان ماہی گیر اتحاد، گوادر ماہی گیر اتحاد لیبر یونین، متحدہ ماہی گیر اتحاد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ محکمہ ہذا نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ تنظیموں کی سرگرمیوں کی معطلی یا پابندی سمیت قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:
اشتہار