قلات: انجینئر عائشہ زہری کی تعیناتی کے بعد عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات
قلات: انجینئر عائشہ زہری کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے بعد عوامی مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
خواتین سائلین اب بلا خوف و خطر انتظامی افسران کے دفاتر کا رخ کر رہی ہیں، جہاں ڈپٹی کمشنر ان کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کر رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں خالق آباد کی خواتین کے لیے منعقدہ کھلی کچہری وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وژنری قیادت اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی گڈ گورننس کا آئینہ دار ہے۔
انتظامیہ کی اس مخلصانہ کوشش پر عوام الناس حکومت سے انتہائی مطمئن ہیں اور اظہارِ تشکر کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ انتظامی و سرکاری محکموں کے افسران عوام الناس کو سروسز ڈیلیوری یقینی بنائیں تاکہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کی جانب بہتر اقدامات جاری رکھ سکے۔
اشتہار











